امریکہ اور طالبان کے بارے میں کئی غلط فہمیاں ہیں. ہم اسلام سے محبت اور غیر مسلموں سے نفرت میں اس حقیقت کو بھول جاتے ہیں کہ مسلمانوں کےہمیشہ سے آپس میں شدید اختلافات ہیں اور وہ اکثر ایک دوسرے کے ساتھ جنگ کرتے رہتے ہیں. طالبان اور القاعدہ امریکہ کے خلاف فیصلہ کن جہاد کرنا چاہتے ہیں. ان کے خیال میں وہ تمام امن پسند مسلمان جو اس جہاد میں شامل نہیں ہو رہے وہ منافق اور واجب القتل ہیں. وہ پاکستان فوج کو شکست دے کر یہاں سے عالمی ایٹمی جہاد شروع کرنا چاہتے ہیں اور ان سے مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں امریکہ کی فوجی اور مالی مدد کی ضرورت ہے. ادھر امریکہ بھی القاعدہ کے حملوں سے بچنے کے لیے پاک فوج اور آئ ایس آئ کی مدد کر رہا ہے. اس لیے طالبان ہم پر حملے کرتے ہیں. انڈیا یا امریکہ یہ خود کش حملے نہیں کروا رہے.
اگر ایک طرف پاکستان اور طالبان کے مقاصد میں فرق ہے تو دوسری طرف پاکستان اور امریکہ کے درمیان بھی اختلافات ہیں. امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اپنا ایٹمی پروگرام بند کر دے ورنہ دوسرے ملک بھی بم بنانا چاہیں گے اور ان میں سے کوئی نہ کوئی امریکہ اور اس کے حمائتیوں پر ایٹمی حملہ کر دے گا. امریکہ کی یہ بھی خواہش ہے کے پاکستان انڈیا کے ساتھ امن قائم کرے اور کشمیر کو ٹھنڈا کرے تاکہ پاک فوج اپنی پوری توجہ طالبان پر دے. ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے امریکہ پاکستان کو بھاری امداد دیتا ہے اور پابندیوں سے ڈراتا بھی ہے. لیکن اگر پاکستان حکومت اور فوج ختم ہو گئی تو ایٹمی ہتھیار کوئی بھی لے سکتا ہے جو امریکہ کے خلاف بھی استعمال ہو سکتے ہیں. اس لیے امریکہ پاکستان کو تباہ نہیں کرنا چاہتا. وہ صرف یہ چاہتا ہے کہ پاک فوج ایٹم بم اپنی نگرانی میں ختم کرے یا کم از کم طالبان سے بچا کر رکھے. جبکہ طالبان چاہتے ہیں کہ پاک فوج ختم ہو جاۓ اور طالبان پورے پاکستان پر یا کم از کم ایک دو ایٹم بموں پر قبضہ کر لیں.
پاک فوج کو اس دو طرفہ دباؤ کا احساس ہے اس لیے وہ ایٹمی پروگرام کو بچا کر طالبان کے خلاف امریکہ سے تعاون کر رہی ہے. اس کے نتیجے میں طالبان ہم پر حملے کرتے ہیں اور امریکہ بھی ہم پر دباؤ ڈالتا ہے. مگر میڈیا کے کچھ لوگ کفر اور اسلام کی عینک سے دیکھتے ہوۓ خود کش حملوں سمیت ہر الزام امریکہ پر ڈال دیتے ہیں. طالبان سے لڑنا ضروری ہے لیکن یہ بھی اہم ہے کہ پاک فوج امریکی ڈرون حملوں کو رکوا کر خود وزیرستان میں آپریشن کرے. اس طرح پاکستان کو امریکہ اور طالبان دونوں سے نجات مل جاۓ گی.

No comments:
Post a Comment